پنجاب حکومت تسنیم حیدر کو شامل تفتیش کرے، فیاض الحسن چوہان
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو تسنیم حیدر سے رابطہ کرکے شامل تفتیش کرنا چاہیے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لندن میں کسی نے نواز شریف اور ان کے خاندان سے متعلق دعویٰ کیا ہے تو وہ جھوٹ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لندن میں رہنے والا جانتا ہے، وہاں کا عدالتی نظام اسے نشان عبرت بنادے گا۔