کراچی بلدیاتی انتخابات، فیصلے کا وقت تبدیل


کراچی (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانے کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ آج ہی 3 بجے سنایا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ خود سنائیں گے۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 2 ماہ کے اندر اندر کرانے کا حکم دیا ہے۔جماعتِ اسلامی اور تحریکِ انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن نے 15 نومبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔