سجل علی کو رنویر سنگھ کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا؛ اداکارہ تنقید کا شکار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کی بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس کو دیکھنے کے بعد سجل علی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہیں۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سجل علی رنویر سنگھ کے ہمراہ ہیں اور انہوں نے گلابی رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے جبکہ رنویر سنگھ نے گلابی کورٹ پہنا ہوا ہے۔
وائرل تصویر پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ دو سر مل رہے ہیں چپکے چپکے۔
ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سجل علی تصویر بنوانے کے لیے رنویر سنگھ کے پاس گئی ہوں گی۔