کراچی: نزلہ، زکام، کھانسی سے یومیہ 8 سے 10 بزرگ شہریوں کا انتقال

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں نزلہ، زکام اور کھانسی سے یومیہ 8 سے 10 بزرگ شہری انتقال کرنے لگے ہیں۔وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی امجد سراج نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بزرگ شہری کورونا سے کم اور فلو سے زیادہ انتقال کر رہے ہیں۔
پروفیسر امجد سراج کا کہنا ہے کہ یومیہ 8 سے 10 بزرگ شہری فلو کے باعث انتقال کر رہے ہیں، سرکاری و نجی طبی مراکز میں فلو کے یومیہ سینکڑوں مریض لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ لوگ فلو ویکسین لگوا کر باآسانی خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔