پنجاب
پی ٹی آئی میں کچھ غلط ہو رہا ہے تو سوال عمران خان سے بنتا ہے، شہباز گِل
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کچھ غلط ہو رہا ہے تو سوال عمران خان سے بنتا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گِل نے کہا کہ جہاں مسئلہ ہوگا وہیں سوال کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہماری فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت اور ڈیفالٹ کا رسک 93 فیصد پر چلا گیا ہے، تیل دنیا میں سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارشد شریف، اعظم سواتی اور مجھے انصاف دیا جائے۔