قانون کی بالا دستی کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال

جب تک امپورٹڈ حکومت انجام کو نہیں پہنچ جاتی یہ تحریک جاری رہے گی،مٹی پا ئوپالیسی اب نہیں چلے گی
این اے 121 سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہوا
لاہور(قدرت روزنامہ)ترجمان وزیر اعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ اور رہنما تحریک انصاف جمشید اقبال چیمہ کی قیادت میں این اے 121 سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہوا . اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ قانون کی بالا دستی کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا ہے،جب تک امپورٹڈ حکومت انجام کو نہیں پہنچ جاتی یہ تحریک جاری رہے گی،ہر صورت انصاف لے کے رہیں گے، مٹی پا ئوپالیسی اب نہیں چلے گی،26نومبر آج پاکستان کا تاریخی دن ہے،یہ دن پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا .

انہوںنے کہا کہ عمران خان چار گولیاں کھا کر بھی پر عزم ہیں ،عمران خان واحد لیڈر ہے جو وفاق کی علامت ہے ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، کرائے کے تجزیہ کار سمجھا رہے ہیں پرانی باتیں بھول جائیں . انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انتخابات کی تاریخ دی جائے،22 کروڑ عوام کا قصور کیا تھا جو ان پر کرپٹ حکومت مسلط کی گئی،کرپٹ مافیا نے ملک کا ستیا ناس کر دیا ہے،آج کسان ، مزدور اور صنعتکار رو رہا ہے،مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں،یہ قبضہ مافیا لوگوں کے گھروں کو بھی نہیں چھوڑتا . انہوں نے کہا کہ آج عوام امپورٹڈ حکومت کو آخری موقع دے رہی ہے،امپورٹڈ حکومت سے کہنا چاہتے ہیںہوش کے ناخن لیں اور انتخابات کی تاریخ دیں . انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان میں میرٹ اور قانون کی بالا دستی کی جنگ لڑ رہے ہیں،ہمیں نہ اپنی مرضی کے ججز لگوانے ہیں نہ اداروں کے سربراہان کی تقرری کرانی ہے،ہمیں اپنی مرضی کے امپائر نہیں چاہئیں . انہوںنے کہا کہ یہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے جو اب لڑکھڑا رہی ہیں،تاریخ کا علان ہونے کے بعد شفاف انتخابات کے طریقہ کار پر بات ہو گی،الیکشن کمیشن نے مردہ لوگوں کو بھی ووٹر لسٹوں میں زندہ کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں