ہمیں امید ہے ادارے کے اندر تبدیلی آئے گی، فواد چودھری


ہم چاہتے ہیں تاریخ کو ٹھیک کیا جائے، جلسے میں لوگ واپس جانے کے لیے نہیں آئے، ہمارا کوئی مطالبہ غیر جمہوری نہیں، عوام کا فیصلہ تسلیم کرو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کرو، اگرآپ لوگوں کے ساتھ عوام ہے تو میدان میں آ کر مقابلہ کرو،ملک میں جبر کا خاتمہ ہو رہا ہے،
فیصلہ جو بھی ہو ہم عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں، شہباز شریف کو پتا چلا عمران خان آرہا ہے تو ترکیہ بھاگ گیا،رہنما پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ کے جلسہ سے خطاب
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے ادارے کے اندر تبدیلی آئے گی، ہم چاہتے ہیں تاریخ کو ٹھیک کیا جائے، جلسے میں لوگ واپس جانے کے لیے نہیں آئے۔حقیقی آزادی مارچ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی مطالبہ غیر جمہوری نہیں،
عوام کا فیصلہ تسلیم کرو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کرو، اگرآپ لوگوں کے ساتھ عوام ہے تو میدان میں آ کر مقابلہ کرو۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جبر کا خاتمہ ہو رہا ہے، فیصلہ جو بھی ہو ہم عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں، شہباز شریف کو پتا چلا عمران خان آرہا ہے تو ترکیہ بھاگ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کے جلسے میں لوگ واپس جانے کے لیے نہیں آئے، ملک کی تاریخ کو درست کیا جائے، 8 ماہ پہلے ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، شہباز شریف آپ واپس آ ہم آپ کو ایئرپورٹ پر ملیں گے۔