اکثر مردوں کا پیٹ شادی کے بعد باہر کیوں آجاتا ہے؟ 3 اہم وجوہات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں
کیا کبھی آپ نے سوچا کہ جب مردوں کا جسمانی وزن بڑھتا ہے تو سب سے پہلے ان کا پیٹ (توند) کیوں باہر نکل آتا ہے؟اس کا جواب یہ ہے کہ مردوں کا جسم جب چربی کو ذخیرہ کرنے لگتا ہے تو اس کے لیے جو مقام مخصوص ہے وہ پیٹ کا وہ حصہ ہے جسے ہم توند کہتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ وہ جسم کا صندوق ہے جہاں وہ اپنا اضافی سامان رکھتا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ اکثر مردوں کا پیٹ شادی کے بعد باہر کیوں آجاتا ہے؟ اس حوالے سے تین اہم وجوہات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق بڑی کمر یا بڑا پیٹ انسان کے لیے خطرے کا عنصر ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے دل کی بیماری کا خطرہ ہوتا ہے۔
یہ بالکل واضح طور پر نہیں کہا گیا کہ مردوں کا پیٹ باہر کیوں آجاتا ہے لیکن تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ انتڑیوں کی چربی جسم میں ہارمونل افعال کو متاثر کرتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ڈیاسٹاسس ریکٹی اس وقت ہوتی ہے جب آپ اپنے پیٹ کے پٹھوں پر بہت زیادہ دباؤ ڈالتے ہیں۔ یہ ان کو کھینچنے اور الگ کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
اس کے علاوہ مردوں کا پیٹ باہر آنے کی وجوہات آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
1-نیند پوری نہ ہونا
نیند کی کمی وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہے اور اس سے پیٹ کی چربی بھی بڑھ سکتی ہے۔ مختصر نیند کھانے کی مقدار میں اضافے سے منسلک ہے، جو پیٹ کی چربی کو بڑھانے میں کردار ادا کرتی ہے۔
2- ورزش سے جی چرانا
آج کے نوجوان موبائل استعمال کرنے میں وقت گزار دیتے ہیں اور اپنی فٹنس پر توجہ نہیں دیتے۔ نتیجہ یہ سامنے آتا ہے کہ بیٹھے رہنے سے پیٹ باہر آجاتا ہے۔ کوشش کریں ورزش کرنے کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔
3- سگریٹ نوشی
آج کل کے مرد و نوجوان میں سکریٹ نوشی عام ہوچکی ہے، جس کے کئی نقصانات پائے جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اکثر افراد سگریٹ نوشی کو پیٹ کی چربی کی براہ راست وجہ نہیں سمجھتے ، لیکن وہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ ایک خطرے کا عنصر ہے۔