ڈانس شو میں گانے پر پرفارمنس دیکھ کر نورا فتیحی آبدیدہ ہوگئیں
ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی ڈانس شو میں میں مشہور گانے ’پچھتاؤ گی‘ پر امیدواروں کی پرفارمنس دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب یہ گانا مجھ پر فلمایا گیا تھا تو میں کچھ اسی قسم کی جذباتی صورتحال سے گزر رہی تھی۔
نورا فتیحی ایک ڈانس ریئیلٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ میں جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، جب گانے ’پچھتاؤ گی‘ پر پرفارمنس پیش کی گئی تو اپنے آنسو روک نہ سکیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اشارہ دیا کہ 2019 میں جب یہ گانا شوٹ کیا گیا تو تازہ ’بریک اپ‘ کی وجہ سے ان کا دل ٹوٹا ہوا تھا اور اس گانے میں انہوں نے اپنے حقیقی جذبات کو بھی فلمایا تھا۔
نورا فتیحی ماضی میں انگد بیدی کے ساتھ لمبے عرصے تک ڈیٹ کرتی رہی ہیں لیکن پھر دونوں نے راستے جدا کرلئے اور انگد نے 2018 میں نیہا دھوپیا سے شادی کرلی۔اداکارہ متعدد مرتبہ اپنے بریک اپ کے متعلق میڈیا پر گفتگو کرچکی ہیں اور انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ بریک اپ کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔