پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ایک دلچسپ سیریز کے منتظر ہیں‘مریم اورنگزیب
پاکستان 2005 ء کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے پر خیرمقدم کرتا ہے
لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان 2005 ء کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے پر خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان 2005 ء کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے پر خیرمقدم کرتا ہے،
یہ دونوں ٹیموں اور ان کے مداحوں کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کیلئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سمیت تمام شرکا کی انتھک کاوشیں لائق تحسین ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ایک دلچسپ سیریز کے منتظر ہیں۔