کوئٹہ ‘کسٹمز کی نوکنڈی میں کارروائی‘36کروڑ روپے مالیت کے 67 نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں سمیت کھاد اور چینی برآمد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کسٹمز کا پاک افغان بارڈر رخشان ڈویژن میں نوکنڈی کے مقام پر کارروائی کے نتیجے میں 36کروڑ روپے مالیت کے 67 نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں سمیت کھاد اور چینی برآمد کیا
چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن اور کلیکٹر انفورسمنٹ کوئیٹہ سمیع الحق کی ہدایات پر ایڈشنل کلیکٹر انفورسمنٹ معین افضل علی اسسٹنٹ کلیکٹر شفیع اللہ اور سپرنٹنڈنٹ آصف زمان کے زیر نگرانی کسٹمز انفورسمنٹ نے مختلف کاروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جن کی تعداد 67بنتی ہے
اس کے علاوہ 2000کلو گرام چینی اور 13 ہزار کلو گرام کھاد تحویل میں لیے کرنامعلوم اسمگلروں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا تحویل میں لیجانے والی گاڑیوں اور سامان کی مارکیٹ قیمت تقریبا ً 36کروڑ روپے بنتی ہے۔