مہوش حیات نے بال کٹوا لیئے
کراچی(قدرت روزنامہ)تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں کی نہ مانتے ہوئے بال چھوٹے کروالیے۔اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنے بالوں کو نیا لُک دے رہی ہیں۔اپنے ٹوئٹ میں مہوش حیات نے لکھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ آپ لوگوں نے مجھے بال لمبے کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن میں نے اپنے خراب بالوں کو کٹوانا ضروری سمجھا۔
انہوں نے لکھا کہ میں خود میں تبدیلی ضروری سمجھ رہی تھی مگر آپ لوگوں کا کیا خیال ہے ؟اپنے ٹوئٹ میں اداکارہ مہوش حیات نے خوبصورت بال کاٹنے پر سیلون کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکارہ کے ٹوئٹ پر ان کے مداح اُن کے نئے لُک کی تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔