اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 11ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی . تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں پیر کو خام تیل کے فی بیرل نرخ 2 ڈالر کی کمی آئی .
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ 11ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے . ویسٹ ٹیکساس کروڈ کے سودے گیارہ ماہ کی کم ترین سطح پر 75.83 جبکہ برطانوی برینٹ کروڈ کے سودے82.45 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے ہیں .
. .