ننھی پری برقع پہن کر آ گئی ۔۔ مسجد الحرام میں نمازیوں کی مشکل آسان کرنے والی بچی کی ویڈیو وائرل، دیکھیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ لمحات ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ننھی شہزادی کی ویڈیو کافی وائرل ہے، جو کہ مسجد الحرام کے صحن میں موجود ہے۔


ننھی پری جس نے کشمیری چائے کی طرح کے رنگ کا حجاب اور برقع زیب تن کیا ہوا تھا، انتہائی خوبصورت اور توجہ طلب معلوم ہو رہی تھی، جبکہ صحب میں یہ بچی ایک ایسی ذمہ داری نبھا رہی تھی جو کہ سب کی توجہ تو حاصل کر ہی رہی تھی تاہم آنے والوں کو احساس ذمہ داری کا احساس بھی دلا رہی تھی۔
صحن میں موجود یہ بچی بیچ راستے میں آنے والی کُرسی کو ہٹا رہی تھی، تاکہ نمازیوں کے لیے راستہ بنایا جا سکے۔اپنے ننھے ہاتھوں سے جب یہ گڑیا اُس کری کو ہٹا رہی تھی تو سب کی توجہ تو حاصل کر ہی رہی تھی تاہم دیکھنے والے دیکھ کر ماشاء اللہ اور رشک کیے جا رہے تھے۔
خانہ کعبہ اور مسجد الحرام میں ننھی بچے بھی اس مقدس مقام پر کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں، ظاہر ہے اب یہ تو بچے ہیں جو کہ اپنے انداز سے اظہار کرتے ہیں کوئی وہاں بھی کھیل رہا ہوتا ہے تو کوئی نماز ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔اور کوئی اسی ننھی پری کی طرح سب کی توجہ کچھ اس طرح حاصل کر رہا ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بھی اشک اشک کیے بغیر نہیں رہ پاتے ہیں۔