فن و ثقافت شوبز
بھارتی گلوکار جوبن نوتیال حادثے میں شدید زخمی، کہنی اور پسلیاں ٹوٹ گئیں
ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی نوجوان گلوکار جوبن نوتیال سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مبینہ حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے گلوکار کی کہنی اور پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ سر پر بھی گہری چوٹ آئی ہے۔
جوبن نوتیال کو عمارت کی سیڑھیوں سے گرنے کے فوری بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج ان کے دائیں بازو کا آپریشن کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ جوبن نوتیال پاکستانی گانوں کو کاپی کرنے کی وجہ سے آئےدن خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں حال ہی میں ان کا گانا مانیکے ریلیز ہوا ہے۔
جوبن کو پاکستانی گانے بول کفارہ کیا ہوگا اور استاد نصرت فتح علی خان کی مشہور زمانہ قوالی ’غم ہے یا خوشی ہے تو میری زندگی ہے تو‘ کی نقل کر کےگانے ریلیز کرنے کے بعد شہرت حاصل ہوئی ہے۔