عمران اسماعیل نے سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کو جھوٹا قرار دے دیا


کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں عمران خان دباؤ میں آکر انہيں مذاکرات کی پیش کش کر رہےہیں ، دراصل عمران خان دونوں اسمبلیاں تحلیل کرنے سےپہلے انہیں وقت دے رہے ہیں۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملک کے بارے میں سوچ رہے ہیں، اسمبلیاں تحلیل ہوگئيں تو معاشی بحران مزيد بڑھ جائے گا، یہ الیکشن لڑسکتے ہيں تو الیکشن سے بھاگ کیوں رہے ہيں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ جھوٹےہیں، کبھی میسیج ادھر اھر بھیج دیا، اسے مذاکرات کا نام دیتےہیں، عمران خان کی مذاکرات کی آفر کو یہ سمجھ رہے ہیں عمران کو کوئی پرابلم ہوگئی یا دباؤ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اچھی طرح سمجھ لیں عمران خان دو اسمبلیاں توڑنے جارہے ہیں، اسمبلیاں ٹوٹنےکے بعد سارا کاروبار زندگی تتر بتر ہوجائےگا، اس لیے انہیں وقت دیاہے۔