جنگ مسلط کی گئی تو ہم گھر میں گھس کر ماریں گے، آرمی چیف کا بھارت کو دو ٹوک پیغام


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا،پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ

اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم گھر میں گھس کر ماریں گے، کسی غلط خیال کی بنیاد پر کسی بھی مس ایڈونچر کا سامنا مسلح افواج کی مکمل قوت کے ساتھ کیا جائے گا جسے حوصلہ مند قوم کی حمایت بھی حاصل ہو گی . ان کا کہنا تھا کہ دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے .

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا ہے ا س موقع پر آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی . آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کی پیشہ وارانہ قابلیت اور بلند حوصلے کو سراہا . اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی قیادت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لیا ہے، پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں . آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیں گے، بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا . انہوں نے کہا کہ دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے . قبل ازیں آرمی چیف کا کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے استقبال کیا .

. .

متعلقہ خبریں