سجل علی کی زندگی کا سب سے یادگار کنسرٹ
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے مداحوں کیساتھ اپنی زندگی کے یادگار کنسرٹ کی ایک ویڈیو شیئر کردی ہے۔سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں جدہ میں ہونے والے ’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ میں کنسرٹ کے دوران مشہور بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن کو اپنے دیگر بینڈ ممبرز کے ہمراہ اسٹیج پر اپنا مشہور کلام ’کن فیاکن‘پڑھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سر اے آر رحمٰن کا یہ کنسرٹ میری زندگی کا سب سے یادگار کنسرٹ ہے‘۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی اس پوسٹ کو ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن کے کنسرٹس کے منفرد اسٹائل کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ سجل علی نے اپنی فلم ’What’s Love Got To Do With It‘ کی نمائش کے لیے ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی ہے جوکہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ہے۔