شہباز گِل کی صحت اب کیسی ہے؟
لاہور (قدرت روزنامہ)گزشتہ شب لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گِل کو سانس لینے میں مشکلات اور کھانسی کی تکلیف کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔شہباز گِل کی صحت سے متعلق پر اب ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر بشیر نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ شہبازگل اسپتال کے وی وی آئی پی روم میں داخل ہیں، شہبازگل کی سانس کی بیماریوں کا علاج جاری ہے۔
ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر بشیر کا کہنا ہے کہ شہباز گل دمہ کے مریض ہیں، چیسٹ انفیکشن کی وجہ سے شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل سروسز اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں، اُنہیں سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ رات 2 بجے اسپتال لے جایا گیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گِل کے آج مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔