فیفا ورلڈکپ، مراکش کی کوارٹر فائنل میں تاریخی فتح پر عمران خان کی ٹوئٹ

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ)فیفاورلڈکپ کےکوارٹر فائنل میں مراکش کی پرتگال کے خلاف 0-1 سے فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی مراکش کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا ‘مراکش کو فٹبال ورلڈ کپ میں پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا ‘پہلی بار کوئی عرب، افریقی اور مسلم ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔
دوسری جانب سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پرتگال کی شکست کے بعد اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی وائرل ہونے والی تصویر شیئر کی جس میں وہ آبدیدہ ہیں۔انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور لکھا ‘رونالڈو کے لیے دل ٹوٹ گیا۔
خیال رہے کہ قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی پرتگال کو ہرا کرپہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔ مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں کیےگئےگول کو پرتگال مقررہ وقت میں برابر نہ کرسکا۔