ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 191 رنز، چار کھلاڑی آؤٹ


ملتان (قدرت روزنامہ)ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں قومی ٹیم نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 198 رنز بنا لیے۔
تیسرا روز
کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم کے کھلاڑی سعود شکیل 54 رنز اور فہیم اشرف تین رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ محمد رضوان 30 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم ایک رن پر روبنسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ عبداللہ شفیق 45 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
سعود شکیل اور امام الحق کے درمیان 108 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ یہاں امام الحق 60 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔پاکستانی اوپنر امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر ایم آئی آر کے لیے اسپتال روانہ ہوگئے تھے تاہم اب وہ ٹیم کو دستیاب ہیں۔ امام الحق کی جگہ محمد رضوان اننگز کا آغاز کرنے کے لیے عبداللہ شفیق کے ساتھ آئے تھے۔
ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 355 رنز کا ہدف ملا ہے۔انگلینڈ نے 202 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔ انگلش ٹیم کی چھٹی وکٹ 256 رنز پر گری جس کے بعد مہمان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔
بین اسٹوکز 41 اور ہیری بروک 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے دوسرے اننگز میں 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں انہوں نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرا روز
زیک کرولی 3، بین ڈکٹ 79، ول جیکس 4، اولی پوپ 4، جو روٹ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ابرار احمد نے 3 وکٹ لیں جبکہ زیک کرولی اور اولی پوپ رن آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی طرف سے ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
قبل ازیں پاکستانی ٹیم پہلے سیشن میں انگلینڈ کے 281 رنز کے جواب میں محض 202 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 سے اننگز کا آغاز کیا تاہم پاکستان کے 8 بلےباز دوسرے روز محض 95 رنز کا اضافہ کرسکے۔
کپتان بابراعظم 142 کے مجموعے پر 75 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سعود شکیل سعود شکیل کی مزاحمت بھی 63 رنز پر دم توڑ گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی 4 وکٹیں محض 4 رنز کے اضافے پر گریں، جس میں محمد رضوان 10، آغا سلمان 4، محمد نواز 1 جبکہ محمد علی صفر پر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 22، زاہد محمود صفر جبکہ ابرار احمد نے ناقابل شکست 7 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، جو روٹ 2 جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلا روز
قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، جس میں زیک کرولی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9، کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، زاہد محمود نے اولی روبنسن، جک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی وکٹیں حاصل کیں۔
قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق صفر جبکہ عبداللہ شفیق 14پر وکٹ گنوا بیٹھے تھے، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل نے 90 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 75 کے انفرادی اسکور پر روبنسن کا شکار بنے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف انجریز کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، ابرار احمد آج ڈیبیو کریں گے جبکہ نسیم شاہ اور اظہر علی کی جگہ فہیم اشرف اور محمد نواز کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی شامل ہیں۔
انگلینڈ کا اسکواڈ
کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔