پرینیتی چوپڑا ساؤتھ فلم میں کام کرنے کی خواہشمند


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔دہلی میں جاری ایونٹ کے دوران’اونچائی پر پرینیتی‘ کے عنوان سے منعقدہ سیشن میں پرینیتی چوپڑا نے شرکت کی۔
انہوں نے اس دوران بھارت کے علاقائی سنیما سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ’ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ایک بار تو مجھے لائف میں کام کرنا ہے‘۔ٹرپل آر اور کے جی ایف جیسی فلموں کے بعد باکس آفس پر علاقائی سنیما نے دھوم مچا رکھی ہے، اسی تناظر میں کئی بھارتی فلم اسٹار بھی ان فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔
اس فہرست میں اب پرینیتی چوپڑا کا نام بھی شامل ہوگیا ہے، دوران گفتگو اداکارہ نے کہا کہ کوئی بھی نہیں سوچ سکتا میں ساؤتھ فلم کرنے کی کتنی خواہشمند ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کافی عرصے سے دیگر زبانوں کی اچھی فلمیں تلاش کررہی ہوں، تامل، تیلگو، ملیالم یا کنڑا کسی بھی زبان کی فلم ہوں میں کرنا چاہتی ہوں۔
پرینیتی چوپڑا نے یہ بھی کہا کہ ساؤتھ شاندار فلمیں بناتا ہے، مجھے صرف ایک اچھی فلم چاہیے، جس کا اسکرپٹ اور ڈائریکٹر اچھا ہو، اگر کوئی کسی کو جانتا ہے تو برائے مہربانی میری سفارش کردے۔