دپیکا اور شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ سپر اسٹارز دپیکا اور شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے۔ وزیر داخلہ مدھیا پردیشن نے بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم پٹھان میں دیپیکا کے لباس کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے فلم کی نمائش کو مشروط کردیا ہے۔
نورتم مشرا کا بیان حال ہی میں شاہ رخان اور دیپیکا کی فلم پٹھان کے گانے “بے شرم رنگ” کی ریلیز کے بعد منظر عام پر آیا، مشرا کا کہنا ہے کہ گانے میں پہنا گیا لباس اور مناظر انتہائی قابل اعتراض ہیں جو واضح طور پر منفی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے دیپیکا پڈوکون سے مناسب لباس پہننے اور فلم کے قابل اعتراض مناظر کو تبدیل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہدایت پر عملدرآمد کی صورت میں فلم کی نمائش سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا۔اس سے قبل نورتن مشرا کی طرف سے فلم “ادھ پرش” میں ہندو عقائد سے متعلق غلط مناظر کو نا ہٹانے کی صورت میں قانونی کارروائی کی دھمکی دی گئی تھی۔