فن و ثقافت شوبز

فیروز خان اور سابق اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کو لے کر صلح کی کوشش ناکام


کراچی(قدرت روزنامہ) فیملی کورٹ شرقی نے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں فیملی عدالت شرقی کے روبرو معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اخراجات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
فیروز خان اور علیزے کے درمیان صلح کی کوشش ناکام ہوگئی۔ دونوں فریقین میں بچوں کے اخراجات سے متعلق صلح نہ ہوسکی۔ عدالتی احکامات پر فیروز خان کی بچوں سے ملاقات کرائی گئی۔
فیروز خان نے علیزے کو واپسی کئے گئے جہیز کے سامان کی فہرست پیش کردی۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں