مریم نواز کااپنے بیٹے اوربہوکے لیے پہلاپیغام
لاہور(قدرت روزنامہ)اکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نوبیاہتاجوڑے عائشہ سیف اورجنید صفدر کے لیے پہلادعائیہ پیغام شیئرکیاہے۔انہوں نے سوشل میڈیاسائٹ انسٹاگرام پربیٹے کے نکاح کی تصاویرشیئرکیں ۔جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر اوروینیو کی ویڈیوز سوشل میڈیاپرپہلےہیکافی وائرل ہیں۔مریم نواز نے تصویریں شیئرکرتے ہوئے عائشہ اورجنید کے نام کے پہلے حروف کے لیے لکھا کہ میرے عزیز اے اورجے اللہ آپ کوخوشگوارازدواجی زندگی سے نواز ے اورآپ ہمیشہ اس کی رحمت اورحفاظت میں رہیں ۔یاد رہے کہ اتوار کولندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اورسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افرادشریک ہوئے۔