’سنگل‘ رہنا کسی نعمت سے کم نہیں، حمیمہ ملک


لاہور (قدرت روزنامہ)’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی دارو نے غیر شادی شدہ ہونے، ہمسفر کے بغیر اکیلے رہنے کو نعمت قرار دے دیا ہے۔2010ء سے 2012 تک اداکار شمعون عباسی کے ساتھ ازدواجی رشتے میں رہنے والی معروف، خوبرو اداکارہ حمیمہ ملک برسوں سے اکیلے ہی زندگی گزار رہی ہیں۔
حمیمہ ملک نے گزشتہ روز ایک معنی خیز انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’بغیر کسی وجہ کے اکیلا رہنا ایک نعمت ہے‘۔

یاد رہے کہ حمیمہ ملک کے بھائی، معروف اداکار، گلوکار اور یوٹیوبر فیروز خان کی بھی رواں سال کے ستمبر میں طلاق ہو چکی ہے۔گزشتہ روز حمیمہ ملک اپنے بھائی فیروز خان کے ساتھ کراچی کی مقامی عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔