خیبر پختون خوا میں پولیس اہلکاروں پر حملے تشویشناک ہیں: بلاول بھٹو


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں پولیس اہلکاروں پر حملے تشویش ناک ہیں، دہشت گردوں کا پیچھا کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
جاری کیے گئے بیان کے ذریعے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت کے تھانے برگئی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے تھے۔