عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ وہ ڈیلیور نہیں کر سکے: سراج الحق
لاہور (قدرت روزنامہ)امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ وہ ڈیلیور نہیں کر سکے۔لاہور میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ کر بوجھ اتار دیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت آزاد نہیں ہے، جس دن جمہوریت آزاد ہوئی لوگ جماعتِ اسلامی کو موقع دیں گے۔سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب بھی الیکشن ہوتا ہے تو ہارنے والے دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں، الیکشن سے پہلے ریفارمز ہونی چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے معیشت کو تباہ کیا، جس کی وجہ سے اس وقت ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام میں نوٹ اور ووٹ کے درمیان شعور پیدا ہو رہا ہے۔