عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے: طلال چوہدری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے، ان کی نااہلی واضح نظر آ رہی ہے۔ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان دھمکیاں دے کر صرف اپنے ذاتی کیسز پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مشکل معیشت کو درست انداز میں چلا رہے ہیں، وفاقی حکومت پُراعتماد ہے، اس کے پاس مطلوبہ اکثریت موجود ہے۔
طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے لوگوں کے لیے معاشی آسانیاں پیدا کی ہیں اور ملک کی معیشت کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کی معیشت ایک دن بھی اگر نگراں حکومت کی متحمل ہو سکتی تو ہم بنا دیتے۔