پولیس اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر رہی ہے، وزیر اطلاعات سندھ


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ پولیس ایکشن میں ہے اور ملزمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا ہے کہ غربت کی وجہ سے بھی اسٹریٹ کرائمز بڑھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے وٹنس پروٹیکشن بل متعارف کرایا ہے جس کے تحت گواہ کو تحفظ دیا جائے گا۔وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ قانون میں پولیس کی گواہی کی گنجائش نہیں ہوتی۔