دادی کاپوتے کے ساتھ ڈانس۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کی 89 سالہ دادی نے پوتے کے ساتھ ڈانس کرکے ثابت کردیا کہ زندگی انجوائے کرنے کے لیے صرف دل کا جوان ہونا ضروری ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انکیت نامی ایک بھارتی لڑکی نے انوکھی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ اُن کی 89 سالہ دادی بھی موجود ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 89 سالہ دادی اپنے پوتے کے ساتھ بالی ووڈ کے معروف گلوکار ’بادشاہ‘ کے گانے پر بڑے ہی شاندار انداز میں ڈانس کررہی ہیں۔

ویڈیو میں بھارتی لڑکے نےآغاز میں اپنی دادی کی طرح ڈانس کرنے کی کوشش کی لیکن جب وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے تو اُنہوں نے اپنی مرضی سے ڈانس کرنا شروع کردیا۔89 سالہ دادی کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ankit Jangid (@ankitjangidd)