حنا پرویز بٹ کی یہ تصویر کیوں وائرل ہو رہی ہے؟


لاہور (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کی یہ تصویر پنجاب اسمبلی میں پرویز الہی کو اعتماد کے ووٹ ملنے کے بعد سے خوب وائرل ہو رہی ہے۔اس تصویر میں حنا پرویز بٹ نے جامنی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملٹی شیڈ ڈوپٹہ سر سے اوڑھا ہوا ہے۔
گزشتہ شب وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی جب 186 اراکین سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو حسب روایت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان، کارکن اور حمایتوں کی جانب سےحنا پرویز بٹ کی پنجاب اسمبلی سے لی گئی مذکورہ تصویر کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور اراکین اس تصویر کو یہ کہہ کر ٹرول کر رہے ہیں کہ ن لیگی رہنما شاید پارٹی کی پنجاب اسمبلی میں شکست پر غمگین ہیں۔رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے بھی اس ٹرولنگ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ’ہائے اللہ یہ کیا ہو گیا!! ساری ن لیگ کی یہی حالت ہے ابھی‘، اس کے ساتھ رانا ثنا اللہ کو بھی ٹیگ کر دیا۔


نفیس احمد نامی پی ٹی آئی کے حمایتی نے حنا پرویز کی اس وائرل تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’پنجاب اسمبلی میں شکست کے بعد خواب چکنا چور ہوگئے حنا پرویز بٹ پر سکتہ طاری ہوگیا‘۔


احمد علی نامی فیس بُک صارف نے حنا بٹ کی اس تصویر کے بیگ گراونڈ پر مریم اورنگزیب کا مشہور مکالمہ ’آپ روئیں، پٹیں، یا چیخیں ماریں‘ ایڈیٹ کر دیا۔


جبکہ بعض تحریک انصاف کے حامیوں نے اس تصویر کو ’دن کی بہترین تصویر‘ کے طور پر بھی ٹرول کیا۔


تو کس نے حنا بٹ کے اعتماد کا ووٹ لینے سے قبل اور بعد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اچھا نہیں ہوا‘۔


تاہم اب حنا پرویز بٹ اس ٹرولنگ کا جواب اور وضاحت خود دے دی کہ مذکورہ تصویر اذان کے وقت کی ہے۔