سنگین الزامات، مہوش حیات نے قرآنی آیت شیئر کردی
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان معروف اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر قرآن کی آیت شیئر کردی۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مہوش حیات نے قرآن کی آیت شیئر کی جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ’غم نہ کرو، اللّٰہ ہمارے ساتھ ہے‘۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی شیئر کی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ جو باتیں پھیلائی جارہی ہیں اس سے میں اور میرا خاندان ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں۔یاد رہے کہ مہوش حیات نے بھی سنگین الزامات کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کیا تھا۔