شہناز گل کو اونٹ سواری مہنگی پڑگئی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل کو اونٹ سواری مہنگی پڑگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اونٹ سواری کی ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہناز گل اونٹ پر بیٹھ کر بہت زیادہ ڈر جاتی ہیں اور اونٹ کو سنبھالنے والے شخص کی موجودگی کے باوجود وہ ڈر کے باعث چیختی بھی ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ڈر جانے کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ جان ہے تو جہاں ہے، میں ڈر گئی تھی۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی پوسٹ پر ویڈیو کو کچھ لوگوں نے مزاحیہ سمجھ کر اس پر ہنسی کے ایموجیز بھی کمنٹ سیکشن میں استعمال کیے۔