چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف کی فرمائش پر لگے تھے: شیری رحمٰن
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر تحریکِ انصاف کی فرمائش پر لگے ہیں۔کراچی کے علاقے کلفٹن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ووٹرز آنا شروع ہو گئے ہیں، یہ جمہوریت کا حق ہوتا ہے، سب اپنا حق استعمال کریں۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس کی اپنی ایک حیثیت اور ساکھ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بھی الیکشن کمیشن سے بہت ساری شکایات ہوتی ہیں، ان کے فیصلوں پر ہم سوال بھی اٹھاتے ہیں اور حل بھی ڈھونڈتے ہیں۔
وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم اداروں کی بے حرمتی اور بے عزتی نہیں کرتے۔