ابوظہبی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے پہلے چاند مشن کے سلسلے میں روانہ ہونے والی چاند گاڑی’’راشد روور‘‘نے خلا میں ایک ماہ کامیابی سے مکمل کر لیا . اس سلسلے میں راشد روور سے زمینی پر موجود سائندانوں کی ٹیم کو تازہ ڈیٹا موصول ہوا ہے .
اماراتی ’’راشد روو‘‘ نے اب تک کامیابی سے134ملین کلو میٹر کا خلائی سفر مکمل کیا ہے . امکانی طور پر چاند پر ماہ اپریل میں اتر سکے گی . ’‘راشد روور‘‘خالصتا امارات کے سائنسدانوں اور انجینئیرز کی تیار کردہ چاند گاڑی ہے . اسے گیارہ دسمبر کو فلوریڈا کے خلائی مرکز سے چاند مشن پر روانہ کیا گا تھا . ’’راشد روور‘‘چاند پر اترنے کے بعد چاند کی سطح سے متعلق حقائق پر مبنی ڈیٹا زمین پر منتقل کرنا شروع کرے گی . اس میں چاند پر موجود ذرارت، دھول، لینڈنگ ایریا کی ہیت اور موسم وغیرہ کے بارے میں بھی آگاہی دینے کے علاوہ دیگر حقائق کی بھی تصویر کشی کرے گی .
. .