شُہداء، غازیوں اور اُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا شہدا کے اہل خانہ کو سلام ، کہا جس خاندان کا بیٹا ، شوہر یا والد شہید ہوتا ہے وہ کبھی حوصلہ نہیں ہارتا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے تیسری مختصر دورانیے کی ویڈیو جاری کر دی ۔ تیسری ویڈیو میں شہدا ، غازیوں اور ان کی فیملیز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی ہے ۔شہدائے پاکستان کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ویڈیو میں شہدا کے اہلخانہ کے عزم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ ویڈیو میں شہدوں کی فیملی کے ارکان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔