جماعت اسلامی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، سعید غنی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم جماعت اسلامی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، پہلی ترجیخ جماعت اسلامی کے ساتھ کام کرنا ہے۔سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی وفاقی حکومت میں اتحادی ہیں، یقین دلایا گیا ہے ن لیگ کے تمام ارکان پیپلز پارٹی کو سپورٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں سےبھی رابطہ کرکےسپورٹ لینےکی کوشش کریں گے۔سعید غنی نے کہا کہ 2015 کے بلدیاتی انتخاب میں 51 سیٹیں تھی اور جماعت کی ایک سیٹ نہیں تھی، اس وقت ایم کیو ایم کی 50 اور پی پی کی ایک سیٹ تھی۔
سعید غنی نے کہا کہ ابھی تک ہمارے پاس 96 سیٹیں ہیں، حیران کن نتائج جماعت اسلامی کے ہیں پی پی کے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کا سب کو پتہ ہے، پی ٹی آئی کو جو سہولتیں میسر تھی وہ اب نہیں ہیں، جب بھی الیکشن ٹھیک ہوئے، شہر میں پیپلز پارٹی کو جیت ملی۔سعید غنی نے کہا کہ دھاندلی کرنی ہوتی تو اپنے بھائی کو جتوادیتا۔