فیصل قریشی نے شوبز ایوارڈ شوز کو سیاست زدہ قرار دے دیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے شوبز ایوارڈ شوز کو سیاست زدہ قرار دیا ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ لوگوں کو اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ایوارڈ نہیں ملتے بلکہ اس میں لابی اور فیورٹ ازم کا چکر چلتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کسی کو بھی شوبز ایوارڈ ملنے میں شو آرگنائزر، چینلز اور اسپانسر برانڈز سب اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ایوارڈ شو کے اندر اپنے پسندیدہ فنکاروں کو جمع کرکے ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ایک زمانے میں وہ بھی فیورٹ رہے ہیں لیکن اب وہ اس کی پروا نہیں کرتے۔