کترینہ کیف کا فلم ’پٹھان‘ پر دلچسپ تبصرہ
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ’پٹھان‘ سے متعلق فلمی شائقین کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔ کترینہ کیف نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنی فلم ’ٹائیگر‘ میں اپنے کردار زویا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرا دوست پٹھان ایک خطرناک مشن پر ہے‘۔
اُنہوں نے فلمی شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’قومی سلامتی کے مفاد میں یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اس بارے میں کچھ بھی سرِ عام ظاہر نہ کریں کیونکہ آپ سب اب اس کلاسیفائیڈ مشن کا حصّہ ہیں‘۔
کترینہ کیف کی جانب سے شیئر کی گئی اس انسٹااسٹوری کو دپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ایک زمانے میں حریف رہنے والی دو بالی ووڈ اداکاراؤں کے درمیان اس نئی پروان چڑھتی دوستی نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
اب فلمی شائقین دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو یش راج پروڈکشن کی ایکشن سے بھرپور فلموں میں ایک میں ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔