معروف ٹک ٹاکر کے گھر بیٹے کی پیدائش


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار افرا نواب کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ ٹک ٹاک سٹار افرا نواب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ifra Ali (@ifra.nawab)


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں افرا نواب نے اپنے ننھے شہزادے کو گود میں لیا ہوا ہے اور محبت بھری نظروں سے اُنہیں دیکھ رہی ہیں۔

افرا نواب کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر ہسپتال کی ہے جبکہ تصویر میں بچے کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کے ہاں 21 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔‘خوشی کے اس موقع پر افرا نواب نے اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے مجھے سب سے خوبصورت تحفے سے نوازا ہے جس نے میری زندگی مکمل کردی ہے۔‘

اس کے علاوہ افرا نواب نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اُنہوں نے اور اُن کے شوہر نے اپنے ننھے شہزادے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ifra Ali (@ifra.nawab)

یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے افرا نواب نے نیک خواہشات کرنے والے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ افرا نواب گزشتہ سال محمد علی خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔