سندھ کے وزیر ڈینگی میں مبتلا ہو گئے
کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ کے وزیر ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گئے ان کی بیٹی نے لوگوں سے دُعا کی اپیل کر دی۔
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی بیٹی نرمین سعید غنی نے اپنے والد کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔
نرمین سعید غنی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں والد کی صحت یابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل کی۔ نرمین نے والد کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی اور اس پر لکھا کہ براہِ کرم میرے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
People pls pray for baba’s speedy recovery🙏🏻 pic.twitter.com/jtUJkka8jg
— Narmeen Saeed Ghani (@NarmeenGhani) August 28, 2021
سعید غنی دو روز سے ڈینگی کے باعث تیز بخار، سر درد اور جسم میں شدید درد کا شکار ہیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ طبیعت کی شدید ناسازی کے باعث وہ نہ تو فون کالز سن سکتے ہیں اور نہ ہی میسجز کا جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں۔