مفتاح اسماعیل نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی مخالفت کردی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کی مخالفت کردی۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ عمران خان نے بغیر کسی الزام کے ہمیں کئی ماہ جیل میں رکھ کر غلط کیا کیونکہ ہم نے ان کی مخالفت کی تھی۔
مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن حکام اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینا بھی غلط تھا۔
IK was wrong to jail us for months without charge only—-because we opposed him.
Fawad Chaudary was of course wrong to threaten ECP officials and families. He should have been served a notice.
Fawad should not have been arrested and handcuffed.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) January 26, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ فواد چوہدری کو نوٹس دینا چاہیے تھا، گرفتار اور ہتھکڑیاں نہیں لگانی چاہیے تھیں۔واضح رہے کہ فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔