مونگ کی دال کا پانی ہرگز نہ پھینکیں؛ جانئیے اس پانی کے جادوئی فوائد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مونگ کی دال کا پانی ہرگز نہ پھینکیں، جانیئے مونگ کی دال کا پانی پینے کے وہ فوائد جو جان کر آپ بھی اسے استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
مونگ کی دال کے پانی کی افادیت جاننے کے بعد آپ بھی اس کا استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
مونگ کی دال کی غذائیت
مونگ کی دال پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے اس میں امینو ایسڈ کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے، یہ طاقتور فری ریڈیکل فائٹنگ اینٹی آکسیڈینٹس سے مالامال ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ مونگ کی دال کاربوہائیڈریٹ کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے اور پوٹاشیم، میگنیشیم، فولیٹ، زنک، آئرن، وٹامنز اور فائبر فراہم کرتی ہے۔
مونگ کی دال کے پانی کے فوائد
مونگ کی دال کا پانی آکسیڈیٹیو تناؤ کو دور رکھتا ہے اور اس کے نتیجے میں صحت اور نوجوانی برقرار رہتی ہے۔
مونگ کی دال پروٹین کا ایک شاندار ذریعہ ہے، 1 کپ ابلا ہوا مونگ 14.2 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مونگ کی دال کا پانی بلڈ پریشر کو موثر طریقے سے کم کرنے اور منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
مونگ کی دال کا پانی دل کی صحت کا خیال رکھتا یے اور کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
مونگ کی دال کا پانی فائبر کی زیادہ مقدار رکھتا ہے اور یہ بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھنے سے روکتا ہے جس کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہے۔
مونگ کی دال کا پانی کینسر کے خلاف حفاظتی اقدامات کرتا ہے ، ہفتے میں تین بار مونگ کی دال کا پانی استعمال کرنے سے چھاتی کے کینسر کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔
مونگ کی دال کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرنے سے وزن کم ہوتا ہے اور جسم کی اضافی چربی باآسانی گھلتی ہے۔
مونگ دال کا پانی بنانے اور استعمال کرنے کا طریقہ
مونگ کی دال کو 4 گھنٹے کے لئے دھو کر بھگو دیں، اب اسے ہلکی آنچ پر اتنا اُبالیں کہ دال نرم ہو جائے، اب اس کا پانی چھان کر الگ کر لیں اور ٹھنڈا ہونے پر پی لیں، اسے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اب اُبلی ہوئی دال کو فرائی پین میں ڈال کر اس میں گھی، زیرہ، نمک، مرچ اور ساتھ ہری مرچ ہرا دھنیا ڈال کر پکا لیں اور روٹی سے کھائیں یہ دال اور اس کا پانی دونوں ہی بے حد فائدے مند ہیں۔