اُشنا شاہ کیلئے ترانہ گانا کیوں مشکل ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے پاکستان میں مسائل گنوا کر کہا ہے کہ میرے لیے ترانہ گانا تھوڑا مشکل ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 32 سالہ اداکارہ نے لکھا ہے کہ میں اپنے ملک، اپنی شناخت اور اپنے پاکستانیوں سے محبت کرتی ہوں۔
اُشنا شاہ نے لکھا ہے کہ جب ایک ہی وقت گیس اور بجلی نہ ہو، پیٹرول کی قلت ہو اور یو پی ایس زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے بیٹھ رہا ہو، گھر میں توانائی کا کوئی ذریعہ بھی نہ ہو اور مجھے کافی کی ضرورت ہو تو ایسے میں ترانہ گانا تھوڑا مشکل ہے۔


اداکارہ کی اس ٹوئٹ کے بعد ان کے اکاؤنٹ پر لوگوں نے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ پیر کو بجلی کا طویل اور تاریخی بریک ڈاؤن ہوا تھا جس کے باعث بیشتر علاقوں میں 24 گھنٹے سے زائد بجلی کی فراہمی معطل رہی تھی۔