سونے کی قیمت بڑھ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 350 روپے اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 11 ہزار روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قدر 300 روپے اضافے سے 95 ہزار 165 روپے ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 1817 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔