شاہد خاقان عباسی نے غلامی کا راستہ نہیں اپنایا، حماد اظہر
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنی جماعت میں چاپلوسی اور غلامی کا راستہ نہیں اپنایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ اگر شاہد خاقان عباسی صاحب اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم رہتے ہیں تو بلاشبہ اُن کی عزت، وقار اور سیاسی قد میں بہت اضافہ ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے بااصول اور جمہوری طرزعمل کے لیے آواز اٹھائی، یہ انتہائی قابل قدر ہے۔
اگر شاہد خاقان عباسی صاحب اپنے اصولی موقف پر ثابت قدم رہتے ہیں تو بلاشبہ اُن کی عزت، وقار اور سیاسی قد میں بہت اضافہ ہو گا۔ انھوں نے اپنی جماعت میں چاپولسی اور غلامی کا راستہ نہیں اپنایا بلکہ بااصول اور جمہوری طرزعمل کے لئے آواز اٹھائی۔ یہ انتہائی قابل قدر ہے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 1, 2023
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
دی نیوز کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی بات چیت میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ نون لیگ کے ساتھ آخری دم تک رہیں گے لیکن اگر پارٹی نے ان کے ساتھ راہیں جدا کرلیں تو وہ گھر جانا پسند کریں گے۔
جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوسرے چوہدری نثار بننے جا رہے ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں حد سے زیادہ پر عزم سیاسی کارکن نہیں ہوں۔