یامی گوتم نئی فلم میں کرائم رپورٹر بن گئیں


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ یامی گوتم نئی فلم ’لوسٹ‘ میں کرائم رپورٹر کا کردار ادا کریں گی، فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔فلم کے ہدایت کار انیردھا چوہدری ہیں جبکہ یامی کے علاوہ دیگر اداکاروں میں پنکج کپور، راہول کھنہ، نیل بھوپالام، تشار پانڈے اور پیا باجپائی شامل ہیں۔
ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یامی گوتم ایک کرائم رپورٹر ہیں جو ایک نوجوان تھیٹر آرٹسٹ کی اچانک گمشدگی پر سچ کی تلاش میں نکلی ہیں۔’لوسٹ‘ کو شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول، اٹلانٹا انڈین فلم فیسٹیول اور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں نمائش کیلئے پیش کیا جاچکا ہے جہاں اسے بڑی پذیرائی حاصل ہوئی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Yami Gautam Dhar (@yamigautam)