وزیرِ اعظم سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت دونوں ممالک کی دہائیوں پر محیط دیرینہ دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں کے تھری منصوبے کا افتتاح چین پاکستان کے تعلقات میں مزید استحکام کا عکاس ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ پاور پلانٹ نا صرف پاکستان کی بڑھتی بجلی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی بھی فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ کے تھری منصوبہ پاکستان کی طویل مدتی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’کے تھری‘ کی شمولیت سے ایٹمی بجلی گھر سے بجلی کی پیداوار 3600 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
The government is working to diversify the energy mix by focusing on the development of indigenous sources of power generation such as hydropower, coal, & solar. Locally produced electricity will help reduce fuel import, bring down tariff & thus provide relief to the common man. https://t.co/ZIkLPIAFWd
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 3, 2023
وزیراعظم نے لکھا کہ مقامی ذرائع سے بجلی کی پیداوار سے ایندھن کی درآمد،ٹیرف میں کمی اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔