پٹری پر ہاتھی کی آمد ، ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

مغربی بنگال(قدرت روزنامہ)متعدد بار ایسا ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جو کہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آرہی ہے جو کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علی پوردوڑ ڈویژن کے علاقے کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک ایک ہاتھی ترین کی پٹڑی کی طرف بھڑ رہا تھا۔ اور ٹرین سامنے سے آرہی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کی وجہ سے ڈرائیور نے ریلوے ٹریک پار کرنے والے ہاتھی کی زندگی بچانے کے لئے ایمرجنسی بریک کا استعمال کیا جس کی وجہ سے ٹرین کے ساتھ ہاتھی بھی محفوظ رہا۔


خیال رہے کہ یہ ویڈیو مقامی ریلوے احکام نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کی ہے۔